?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں، اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تو ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟ جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں۔
اس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کریں گے؟
اس پر پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
پی ٹی آئی ممبر شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، زین قریشی، شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، اویس حیدر، احد چٹھہ، شیخ وقاص ، سید شاہ احد علی، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے جسمانی ریمانڈ کے سزا کالعدم قرار دی گئی ہے۔
یوسف خان، زبیر خان، اویس حیدر، نسیم شاہ کے جسمانی ریمانڈ کا بھی فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، کل 10 بجے اسپیشل ڈویژن بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد جوڈیشل تصور ہوں گے، ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل مزید دلائل سُن کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
10 ستمبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
11 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، شیر افضل اور شعیب شاہین نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی سستی کیوں کی انہوں نے خود ہی وجہ بتا دی
?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی
مارچ
ہرزوگ اور بلنکن کی ملاقات کے ہیڈکوارٹر کے سامنے اسرائیلیوں کا مظاہرہ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:منگل کو اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ
جنوری
امریکہ میں بچوں اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتی ہوئی بھوک
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2020 میں
ستمبر
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں
مارچ
صیہونی حکومت نے جنگ میں شکست کیوں قبول کی؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: فینکس ایک افسانوی مقدس پرندہ ہے جس کا ذکر ایرانی،
جنوری
تحریک عدم اعتماد سب سے بڑی غلطی تھی:ڈاکٹر سلمان شاہ
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ
جون
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں نظر انداز
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اکتوبر