?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی، فیض حمید تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا یوکرین کی رگوں میں رواں سال کا آخری بار خون چڑھانے کا اعلان
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کے
دسمبر
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل
بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
مئی
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
کلبھوشن کیس: پاکستان نے بھارت کی مذموم کوشش ناکام بنا دی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے بھارت
نومبر
وزیر اعظم عمران خان نے کیا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے
مارچ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی قید کی سزا معطل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم
اپریل
ڈار سے علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری
نومبر