?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے غلط قانون بنایا اور آج جو قانون بنا رہے ہیں وہ اسی قانون کے تحت جیل میں ہوں گے، جس ملک میں سیاسی آزادی نہیں ہو گی وہاں جبر ہو گا، ترمیم میں جو باتیں لکھی ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کبھی کسی نے کہا ہے اس سے پہلے کسی جج، کسی صدر نے کہ ملک میں آئینی عدالت ہو گی، آج سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک جج سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نا بن پائے، وزیر قانون نے جو ایک ترمیم کا ڈرافٹ وکلاء کو دیا اس میں عوامی مسائل کا کوئی ایک لفظ بھی نہیں تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائض عیسی جب اصول کی بات کرتے تھے ان کے ساتھ تھا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اگر قانون توڑ رہے ہیں تو ان کو گرفتار کریں، خیبر پختونخوا کی حکومت پہلے بھی کرپٹ تھی اور آج بھی کرپٹ ہے، وہاں کی اپوزیشن اس کو اجاگر کرے، میاں نواز شریف کی دو حکومتیں ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کی مرضی سے ہو رہا ہو گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو خاموشی توڑنی ہو گی بتانا ہو گا کہ جو ترمیم ہو رہی ہے وہ اس کے حق میں ہیں یا نہیں، جو کچھ بھی غلط ہو گا اس کا بوجھ میاں نواز شریف کے کندھوں پر ہی آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، جلسہ اب سینما کے شو کی طرح ہو گیا ہے جو ایک مخصوص وقت کے لیے ہو گا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سیاسی جماعتوں میں سوچ بچار کا نہ ہونا ہے، ہر جماعت کی کوشش ہوتی ہے وہ حکومت میں آجائیں تو سب ٹھیک کر لیں گے لیکن ان میں حالات سدھارنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور نہ گنجائش۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں تین مقامات پر خواتین کو مساوات کا یقین دلایاگیا۔ اس حوالے سے بہت سے قوانین بھی بنے لیکن مسئلہ عملدرآمد کا ہے جو نہیں ہوتا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
فوج کےذہنی بحران کو حل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا خصوصی پروگرام
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی جنگ
دسمبر
وزیر اعظم کی صدارت میں ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت
ستمبر
ترکی میں جنگلات اور زرعی زمینوں کی تباہی
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں جنگلات کی تباہی اور زراعت اور
جون
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
مئی
عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی
?️ 10 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف
ستمبر
روس اور چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا کیا خیرمقدم
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اس سلسلے میں دونوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان
مارچ
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی
جنوری