پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ژوب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شہید کیا گیا، بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف بیانیہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سپانسرڈ پراکیسز پنجاب کے خلاف بیانیہ بناتی ہیں، پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے عوام کو ان کاحصہ دیا، مرنے والے پنجابی نہیں پاکستانی ہیں، مارنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہیں، پنجاب میں بلوچی اور پشتون کاروبار کرتے ہیں اور رہائش پذیر بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں، بلوچستان سے نکلنے والی گیس کا 70 فیصد بلوچستان خود استعمال کرتا ہے، کچھ عناصر نفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول گئے ہیں۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

شام سے عراق منتقل ہونے والے 5703 داعشی دہشتگردوں کی تفصیلات جاری

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:عراقی وزارتِ انصاف نے شام سے منتقل کیے گئے 5703 داعش

الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے

ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا تازہ ترین موقف

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران اور امریکہ کے

خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن

ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ

ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر برطانوی وزیرِاعظم کے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار

?️ 29 جنوری 2026ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر برطانوی وزیرِاعظم کے بے بنیاد دعوؤں

ٹرمپ ایران کی کون سی شرائط ماننے کے لیے تیار نہیں؟

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران کی شرائط،

غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے