پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی  کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کے سنگل رکنی بینچ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کو پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس سے جانا جاتا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے یکم اپریل 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے انٹراکورٹ اپیل ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

عدالتی حکم نامے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف رکی ہوئی کارروائی کو جلد از جلد مکمل کرے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا حکم دیا تھا۔

ساتھ ہی سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے میں ملوث ہونے پر نتائج سے خبردار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے اگلے دن فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنگل رکنی بینچ کے فیصلے میں لفظ ’فارن فنڈنگ‘ استعمال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے اور 30 دن میں فیصلے کی استدعا درخواست میں شامل نہیں تھی، لہٰذا سنگل رکنی بینچ کا 30 دن میں فیصلہ سنانے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عملے کو اس کے خلاف کیس فارن فنڈنگ کے بجائے ممنوعہ فنڈنگ لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ کیس پی ٹی آئی کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے 14 نومبر 2014 کو دائر کیا تھا جس میں پارٹی کو بیرونِ ملک سے ملنے والے فنڈز میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کاز لسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے

انتہا پسند صیہونی وزیر کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ پر 2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں کا دھاوا

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں نے صیہونی وزیر ایتمار بن گویر

غزہ کے عوام کی حمایت اور مزاحمت میں یمنیوں کے شاندار ریکارڈ کا خلاصہ

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسی دوران غزہ میں جنگ بندی اور الاقصیٰ طوفان کی

آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی

مکینوں کی واپسی اسرائیل کی شکست کی سب سے بڑی علامت

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران  نے

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو درپیش چیلنجز

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو یقیناً اپنے کیرئیر

شام میں داعش کا حامی کون ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے