?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہو تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں ،مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا۔ووٹر ٹرن آوٴٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے،8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ہے۔
جی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔ہم الیکشن نتائج سے مطمئن ہیں۔ ہمیشہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیاہے۔ الیکشن نتائج پر اختلاف ہمیشہ سسٹم کے اندر رہ کر کیاہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سسٹم کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج کا ووٹر ٹرن آوٴٹ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔
پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آوٴٹ کم ہوتا ہے، پارٹی کا ووٹر سپورٹر نکلتا ہے۔ فارم 45 اور فارم 47 کا فرق دوسرے روز کا معاملہ ہے، فارم 45 ہر پولنگ اسٹیشن سے جاری ہورہا ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی۔گفتگو کے دوران رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو منانے کیلئے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کریں گے۔انہوں نے مزید کہ 2018 میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی۔ اس وقت بھی کہاتھاکہ آئیں بیٹھیں اور معاملات کو حل کریں۔بات کریں۔ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے۔ جب بیٹھ کر بات چیت اورمذاکرات کئے جاتے ہیں ناممکن معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے وزیر خارجہ مستعفی
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
ستمبر
2028 کے انتخابات میں بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کا ابتدائی امتحان
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن ٹائمز نے جو بائیڈن کی ذہنی اور جسمانی صحت
مئی
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی
جنوری
ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے
جون
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے
مئی
زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس
فروری
عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان
اپریل
حزب اللہ: امریکہ اور اسرائیل کا ہدف شام کو تقسیم کرنا ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر نمائندے حسین الحاج حسن نے خطے
جولائی