پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے سیکریٹری خزانہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کے بعد آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی۔

اجلاس میں غیر ملکی قرضوں کے اعدادوشمار پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ پر وزارت اقتصادی امور کی پیش گوئیوں کو بھی غلط قرار دیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، پی اے سی اراکین نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 58 ارب روپے کا قرضہ ری شیڈول ہو چکا ہے اور اسے ہر صورت واپس کرنا ہوگا، جنید اکبر نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت کو بھی اجلاس میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے افسران کو 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اعزازیے دینے کا معاملہ نمٹا دیا، جبکہ وزارت خارجہ کے آڈٹ اعتراضات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی نے اس پر بھی سوال اٹھایا کہ کٹھمنڈو میں سفارت خانے کی عمارت نہ بنانے کے باعث 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان کیوں ہوا؟

آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2008 میں بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی تھی، لیکن فنڈنگ نہ ہونے کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رسیدیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا، جس پر دفتر خارجہ حکام نے غلطی کا اعتراف کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

لندن اور پیرس میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف بھی اجلاس میں سامنے آیا، جس پر چیئرمین پی اے سی نے وزارت خزانہ کو 15 دن کے اندر اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے افسران کو ڈبل ادائیگیوں کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا، آڈٹ حکام کے مطابق، غیر ضروری ادائیگیوں کی مد میں 5 ملین سے زائد کی رقم افسران کو منتقل کی گئی۔

کمیٹی اراکین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ انہیں دوہری تنخواہ مل رہی ہے، چیئرمین پی اے سی نے اس معاملے پر ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے

وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ

?️ 5 جون 2025لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب

ہونڈوراس انتخابات کے ابتدائی نتائج؛ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار پیش پیش

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ہونڈوراس کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے

’سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں،جلد پہنچ جائیگی‘، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 29 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی

قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں

عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ

عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے

قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے