پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا معیار کم کر دیا ہے، جس کے تحت ایم بی بی ایس کے لیے 50 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار بھی اب نجی کالجوں میں داخلہ لے سکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار نے بتایا کہ یہ فیصلہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستوں کی نمایاں تعداد کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

تاہم، اس قدم نے سوالات اٹھا دیے ہیں کیونکہ پی ایم ڈی سی کا قیام نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے بجائے عوام کی دلچسپی کو دیکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ڈان کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو، سندھ نے پی ایم ڈی سی کو مطلع کیا ہے کہ زیادہ میرٹ کی وجہ سے مختلف نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں متعدد نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔

جاری کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس تشویش کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اہل اور مستحق امیدوار طب اور دندان سازی میں اعلیٰ تعلیم کے حق سے محروم نہ ہوں، کونسل نے 13 مئی 2025 کے فیصلے کے ذریعے کم از کم اہلیت کے معیار میں ایک بار کی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

دستاویز کے مطابق نجی کالجوں کو ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبروں اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فیصد نمبروں والے امیدواروں کو داخلہ دینے کی اجازت ہے، تاکہ باقی خالی سیٹوں کو پُر کیا جاسکے۔

پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کے دستخط شدہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم صرف 25-2024 کے تعلیمی سیشن کے لیے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دستیاب نشستوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے دی گئی ہے۔ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور اسے مستقبل کے کسی بھی داخلہ سائیکل کے لیے مثال کے طور پر نہیں سمجھا جائے گا۔

ایک اور دستاویز میں کہا گیا ہے کہ داخلہ لینے والی جامعات کو پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے سیکشن 17 (5) کے تحت پی ایم ڈی سی کے طے شدہ معیار کے مطابق اپنے متعلقہ صوبوں/علاقوں کے تمام کالجوں میں داخلہ یقینی بنانا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق مزید مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ لینے والی جامعات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے صوبوں/علاقوں کے داخلے کریں ورنہ داخلوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک کہ داخلہ لینے والی جامعات اس پر عمل نہ کرے۔

ایک فیکلٹی ممبر نے حوالہ نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے سے پاکستان بھر میں طبی تعلیم کے معیار پر اثر پڑے گا کیونکہ نرسنگ کالج بھی اتنے کم فیصد والے طلبہ کو داخلہ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل داخلوں کو پوری دنیا میں انتہائی مسابقتی سمجھا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی نشستوں کے لیے انتہائی ذہین امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ امریکا میں، میرٹ سے نیچے کی تمام نشستیں خالی رہتی ہیں جو کہ بعد میں دوسرے ممالک کے انتہائی ذہین امیدواروں سے پُر کی جاتی ہیں کیونکہ ایک کمزور طالب علم کو داخل کرنے سے مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ 45 فیصد نمبروں والے طلبہ کو کالجوں میں داخلہ دیا جائے گا اور پھر انہیں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں پڑھتے ہوئے 65 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔

فیکلٹی ممبر نے یہ بھی کہا کہ کئی یونیورسٹیاں بی ایس (بیچلر آف سائنس) کے لیے اپنا میرٹ 85 فیصد پر بند کر دیتی ہیں لیکن پاکستان میں اب 45 فیصد اور 50 فیصد نمبروں والے طالب علم ڈاکٹر بن جائیں گے۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اب عطائی افراد اپنے بچوں کو میڈیکل کالجوں میں داخل کروا لیں گے، کیونکہ ان کے کلینک پہلے ہی چل رہے ہیں اور وہ موجودہ ڈاکٹروں کو بلیک میل کرتے ہیں تاکہ ان کے لائسنس استعمال کیے جاسکیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی کو کیا کرنا چاہیے تو فیکلٹی ممبر نے کہا کہ اسے کالجوں کو فیس کم کرنے کی تجویز دینی چاہیے تاکہ قابل طلبہ، جو پبلک سیکٹر کے کالجوں میں داخلہ نہیں لیتے، داخلہ لے سکیں یا کچھ اسٹوڈنٹ لون پروگرام متعارف کرایا جاسکے۔

تاہم، یہ ایک مجرمانہ قدم ہے کہ ایک طالب علم جو اہل نہیں، اسے ڈاکٹر بنایا جائے اور پھر اسے عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

مزید برآں پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل نے کہا کہ کالجز نے کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ان کے پاس متعدد نشستیں خالی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں پاس ہونے کے لیے نمبرز کو کم کرکے 50 فیصد اور 45 فیصد تک کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ایم ڈی کیٹ میں ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبر درکار تھے۔

تاہم، ایک اور فیکلٹی ممبر نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کو متعارف کرایا گیا کیونکہ ایسے الزامات تھے کہ طلبہ مختلف تعلیمی بورڈز سے غیر ضروری اور زیادہ نمبر حاصل کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایم ڈی کیٹ میں داخلے کے لیے 60 فیصد نمبر ضروری تھے لیکن نجی میڈیکل کالجز کی درخواست پر اس فیصد کو کم کر کے 55 فیصد کر دیا گیا اور اب اسے مزید کم کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

🗓️ 1 مئی 2021بشکیک (سچ خبریں)  تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی

اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ

🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں

تین برسوں میں تعلیمی اداروں پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟

🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کے خلاف وحشیانہ امریکی حملوں کے آغاز سے متعلق تجزیے

فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل

🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ

بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک

🗓️ 13 مئی 2022سچ خبریں:  اسپوٹنک کے  ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں

اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ

🗓️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا

اپنی ویڈیوز خود بنائی تھیں، انہیں ایک خاتون نے لیک کیا، رابی پیرزادہ کا انکشاف

🗓️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے