?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے ایک دھڑے نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون بنیادی آئینی حقوق بالخصوص اظہار رائے کی آزادی، پریس کی آزادی اور قانونی عمل کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ترمیم شدہ قانون کی متعدد دفعات حد سے زیادہ وسیع، مبہم اور من مانے طریقے سے نافذ کی گئی ہیں، جس سے شہری آزادیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
اہم اعتراضات میں ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز‘ کی مبہم تعریف شامل ہے جس کا اطلاق مختلف آن لائن خدمات پر کیا جاسکتا ہے اور ’غیر قانونی اور جارحانہ‘ مواد کو ریگولیٹ کرنے کی دفعات شامل ہیں، جنہیں موضوعی اور غلط انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پٹیشن میں تنقید اور اختلاف رائے پر پابندیوں کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید برآں، درخواست میں چیپٹر ون اے، خاص طور پر سیکشن 2 سی اور 2 بی کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کو دیے گئے وسیع اختیارات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو مناسب نگرانی کے بغیر آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
سیکشن 2 (ٹی) اور 2 (وی) کے تحت کونسل اور ٹربیونل کے قیام کو آزادی اور غیر جانبداری کے فقدان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید برآں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی قانون آئین کے آرٹیکل 2-4، 8، 10 اے، 14، 18-19 اے، 25، 33 اور 37-38 میں درج بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس قانون نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا ہے جس سے پریس کی آزادی اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو دبایا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے پیکا 2025 کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے اس کے نفاذ کو بالخصوص صحافیوں کے خلاف روکنے کے لیے فوری حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ
?️ 24 فروری 2026اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ رمضان المبارک کے
فروری
نیویارک کے سابق گورنر کی جنسی بد سلوکی پر رپورٹنگ کرنے پر سی این این کے اینکر نوکری سے برخاست
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:سی این این نے اپنے اینکر کرس کومو کوان کے بھائی
دسمبر
تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدم اعتماد کی
مارچ
بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،
مارچ
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست
دسمبر
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی
مارچ
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست