پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پروازیں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کی گئی ہیں، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو بشارت فتح کا نام دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعد ازاں، ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی فضائی حدود بند کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی

اردوغان صدارتی انتخابات میں قطعی اکثریت سے محروم

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں کے دروازے آج صبح

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق

پچھلے 24 گھنٹوں میں یمن کے الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس

ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام

?️ 22 جولائی 2025ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام امریکی جریدے نیوزویک نے

ایران کے خلاف ٹرمپ کی مبالغہ آرائی دھمکیوں سے بھرپور

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: "ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی” کے حوالے سے اپنی

صہیونی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل میں سنسر شدہ جنگی معلومات کی اشاعت کی عکاسی کرتا ہے

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے کامیاب اور

 عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 13 ستمبر 2025 عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے