?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سڈنی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ لاہور اور سڈنی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی اور بعد میں ان شہروں میں اسلام آباد کو بھی شامل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شروع میں کراچی، لاہور اور سڈنی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی اور بعد میں ان شہروں میں اسلام آباد کو بھی شامل کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان براہ راست کوئی پرواز نہیں ہے اور دونوں ممالک کے سفر کے دوران مختلف مقامات پر رکنے باعث تقریبا 35 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن نے بائیس سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق کے ساتھ ساتھ ملائیشیا اور عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں، جبکہ آئندہ ماہ سے ہم کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پی آئی اے اپنے فلائٹ آپریشن کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرے گی اور پروازوں کے آپریشن کو بڑھانے کے لیے مارچ میں ڈرائی لیز پر حاصل کرکے چار نیرو باڈی طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔ ہم پی آئی اے کے بیڑے کو 2026 تک بتدریج موجودہ 29 طیاروں کی تعداد کو 49 طیاروں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، فضائی بیڑے میں 16 وائیڈ باڈی، 27 نیرو باڈی اور 6 ٹربو پروپیلر طیارے شامل ہوں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا۔ پی آئی اے کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازوں کیلئے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ادارے نے آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے اپنا آپریشن باقاعدہ شروع کردے گی۔


مشہور خبریں۔
یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا
?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار
جون
بھارتی وزیر اعظم کے بنگلہ دیش دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم کےاس
مارچ
انتخابی نتائج مسترد، نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
فروری
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے پیجر بھیجیں گے:سابق صیہونی وزیر اعظم !
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ
مارچ
تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 انٹیلی جنس افسر گرفتار
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی سپریم کورٹ نے موساد کے لیے جاسوسی نیٹ ورک بنانے
جنوری
صیہونی عہدیدار ٹرمپ کے پیغام سے حیران
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کے
جون