پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے جاری عمل میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

لکی سیمنٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق کنسورشیم نے تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کا عمل اطمینان بخش طور پر مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد بورڈ نے مالی بولی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے کنسورشیم کا حصہ ہوتے ہوئے مطلوبہ ارنسٹ منی کی ادائیگی، مالی بولی جمع کرانے اور نجکاری کمیشن کی جانب سے طے کردہ تمام شرائط اور رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم یہ فیصلہ ٹرانزیکشن دستاویزات کو حتمی شکل دیے جانے سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری مسابقتی بولی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس کے لیے مالی بولیاں 23 دسمبر 2025 کو طلب کی گئی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کے تحت ہوگا، جبکہ بولی کا عمل قومی ٹیلی وژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

لکی سیمنٹ کے مطابق یہ ٹرانزیکشن اس شرط سے مشروط ہے کہ کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ قرار پائے اور تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے درکار منظوری حاصل کی جائے۔ گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار فریقوں کو پری کوالیفائی کیا تھا، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات اور فنڈز کے حصول کے لیے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان،خوردنی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ

موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق

?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر

ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں

قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ

?️ 25 اگست 2022دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز

کاراباخ کی جنگ بھڑکنے میں فرانس کا منفی کردار

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:آرمینیا 44 روزہ ناگور کاراباخ جنگ میں شکست کے بعد سے

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 عسکریت پسند مارے گئے

?️ 13 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 7

2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے