پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کھیت تباہ ہوچکے ہیں، کسان مشکلات سے دوچار، عام عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِ آب آچکا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں نے چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلوں کو مکمل طور پر متاثر کیا ہے، سبزیوں کی بربادی کے باعث مارکیٹ میں شدید قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، جو کسانوں کی جمع پونجی سمجھے جاتے تھے، نقصانات نے کسانوں کو کمر توڑ معاشی بحران میں دھکیل دیا، قومی معیشت کو بھی کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، ملک کو فوڈ سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں، وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہئے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور قومی فوڈ سکیورٹی سے بچنے کے لئے پنجاب میں ایگریکلچرل ایمرجنسی ناگزیر ہے، سیلاب متاثرین کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نہ صرف کسانوں بلکہ تمام سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کے اظہار کا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے، حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ فوری امداد کے لئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اعتماد میں لے۔

مشہور خبریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

اقوام متحدہ نے کیا کمال عدوان ہسپتال میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ہمیشہ کی طرح غزہ کی پٹی کے شمال

اندرونی تباہی سے عالمی رسوائی تک؛غزہ جنگ کے صہیونیوں پر اثرات

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ پر قابض اسرائیلی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ

دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر

کیا اسرائیل اپنے انجام کے قریب ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے

ڈھاکہ اجلاس کے موقع پر سینئر پاکستانی اور ہندوستانی حکام کی ملاقات

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور بھارتی وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے