?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کھیت تباہ ہوچکے ہیں، کسان مشکلات سے دوچار، عام عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِ آب آچکا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں نے چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلوں کو مکمل طور پر متاثر کیا ہے، سبزیوں کی بربادی کے باعث مارکیٹ میں شدید قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، جو کسانوں کی جمع پونجی سمجھے جاتے تھے، نقصانات نے کسانوں کو کمر توڑ معاشی بحران میں دھکیل دیا، قومی معیشت کو بھی کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، ملک کو فوڈ سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں، وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہئے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور قومی فوڈ سکیورٹی سے بچنے کے لئے پنجاب میں ایگریکلچرل ایمرجنسی ناگزیر ہے، سیلاب متاثرین کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نہ صرف کسانوں بلکہ تمام سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کے اظہار کا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے، حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ فوری امداد کے لئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اعتماد میں لے۔


مشہور خبریں۔
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر
دسمبر
ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار
?️ 8 مئی 2022لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا
مئی
کیا ٹرمپ ایپسٹین کے جرائم کے بارے میں جانتے تھے؟
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: جیفری ایپسٹائن کی جنسی اسمگلنگ کیس کے دستاویزات کی رہائی سے
دسمبر
ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر
اپریل
یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
?️ 13 ستمبر 2025یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
ستمبر
کیا یورپ امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کر پایے گا ؟
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین امریکی صدارتی انتخابات
نومبر