?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر و سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نگران حکومت نے سینیٹر اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کو بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نامزد کردیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 30 اکتوبر کو ایوان کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکرپرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نگران حکومت کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا، نگران وزیراعظم کی جانب سے انہیں قائد ایوان بنانے کے بعد باقی پیچھے کیا رہ جاتا ہے؟
نیئر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل اسحٰق ڈار، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ قائد ایوان تھے، شہباز شریف جب وزیراعظم نہیں رہے تو قائد ایوان کسی اور شخصیت کو بننا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن کو قائد ایوان کیوں بنایا؟ ہم سمجھتے ہیں نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، قائد ایوان بنانا تھا تو کسی آزاد سینیٹر کو قائد ایوان بنا دیتے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نگران حکومت سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مانگ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
موساد اور "ینون” منصوبہ؛ اسرائیل کا شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایسے حالات میں جب جولانی حکومت نے شام کو صیہونی
اگست
کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو بچ نہیں پائے گا: فردوس عاشق
?️ 11 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا
مئی
امارات اور سعودی عرب کی غزہ کی جنگ ختم کرنے کی تجویز
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی رساں یسرائیل ہیوم نے مطلع ذرائع کے حوالے
مئی
نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر
وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ
?️ 4 اگست 2022ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی
اپریل
لِز ٹرس کا برطانوی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر اصرار کیوں ؟
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کے سفارت خانے کی تل
اکتوبر
عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے
اکتوبر