?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی، جس میں سیلاب کے دوران ہم آہنگ انسانی ہمدردی اور زرعی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آفات کے باعث پیدا ہونے والی اس تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مرکز نے اس پیمانے کی آفت کے باوجود ابھی تک عالمی امداد کیوں نہیں طلب کی۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی آفات کے وقت یہ ایک عالمی معیار ہے، ایسا پچھلے سیلابوں کے دوران کیا گیا تھا، جب میں وزیرِ خارجہ تھا، اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے میں بھی یہی ہوا تھا، دنیا بھر کے ممالک اس طرح کی آفات کے بعد پہلے 72 گھنٹوں میں ایسا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں متاثرین کو اس امداد سے محروم رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور متاثرہ علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے۔
سینیٹ میں قرارداد
سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ فوری انسانی امداد نہایت ضروری ہے، جس میں لاکھوں متاثرہ اور بے گھر شہریوں کے لیے بجلی کے بل معاف کرنا بھی شامل ہے۔
قرارداد کے اہم نکات میں موجودہ بحران کو موسمیاتی، سیلابی، زرعی اور انسانی ہمدردی کی ایمرجنسی تسلیم کرنا شامل ہے، پیپلز پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی ردِعمل کی رفتار کے باوجود امداد کے حصول میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔
فصلوں کی تباہی اور آبادیوں کی بے دخلی نے ایک کثیر الجہتی بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے لیے فوری قومی اقدامات اور مضبوط عالمی معاونت دونوں کی ضرورت ہے۔
وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ کسانوں اور بے گھر خاندانوں کو براہِ راست کیش ٹرانسفر تیز کرے، جیسا کہ 2022 میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ بنیادی طبی سہولتیں اور ادویات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتِ پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے ذریعے ایک بین الاقوامی فلیش اپیل شروع کرے، تاکہ عطیہ دہندگان کی بروقت متحرک حمایت ممکن بنائی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے
مئی
پاکستان میں لگی دہشتگردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مارچ
عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر
اگست
اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال
جولائی
ایران کے خلاف ٹرمپ کی مبالغہ آرائی دھمکیوں سے بھرپور
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: "ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی” کے حوالے سے اپنی
اگست
غزہ میں اسرائیلی فوج کے چیلنجز، مقاومت کے نئے سرپرائز
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت کے خلاف مقاومت کی دھمکیوں نے صیہونیوں
جنوری
چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے
جون
مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے
اپریل