پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت سے ایک اور دھچکا ملنے کا خدشہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور دھچکا ملنے کا خدشہ ہے، چولستان کینال منصوبے کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے منظوری لینےکا فیصلہ تبدیل کرنےکی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

میڈیا کے مطابق چولستان کینال منصوبےکو سی سی آئی میں جانے کا راستہ روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے کابینہ ڈویژن کو ایکنک کے منسٹس تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے جب کہ کابینہ ڈویژن سے ایکنک کے منٹس میں سے چولستان کینال کو نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نگران دور میں ایکنک نے چولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا موقف ہے کہ ایکنک منٹس میں چولستان کینال غلطی سے شامل ہوا کیوں کہ ایکنک کا فیصلہ چولستان نہیں صرف گریٹر تھال کینال سے متعلق تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ دور میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی یا سی ڈی ڈبیلو پی چولستان کینال منصوبے کی منظوری دے چکی ہےجس کی ایکنک سے منظوری لی جائے گی۔

تاہم اس کی راہ میں نگران دور کا فیصلہ آڑے آرہا ہے کہ کیوں کہ ایکنک کے فیصلے کے مطابق چولستان کینال منصوبے کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کی گئی۔

پہلے چولستان کینال کا نام ایکنک کے منٹس سے نکالنا ہوگا، اس کے بعد سی ڈی ڈبلیو پی کا فیصلہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجا جائے گا اور یوں چولستان کینال منصوبہ سی سی آئی میں پیش کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو چولستان کینال کی تعمیر پر اعتراض ہے، سرسبز پاکستان اقدامات کے تحت مختلف کینالز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ نے کینال کی تعمیر کو پانی کی دستیابی کو بڑھانے سے مشروط کیا ہے، سندھ حکومت کو خدشہ ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے صوبے کے پانی کا حصہ کم ہوجائے گا۔

اس حوالے سے سندھ کا موقف ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے قبل پانی کی دستیابی کو بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ چولستان کینال کو 4 ماہ سیلاب کا پانی ملے گا تاہم سندھ حکومت پنجاب حکومت کا موقف ماننے پر آمادہ نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چولستان کینال اینڈ سسٹم منصوبے پر 211 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے، منصوبے کے ذریعے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور 4 لاکھ ایکڑ اراضی کو زیرکاشت لایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے زائد کے نئے آبپاشی منصوبے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو پلان میں چولستان فلڈ فیڈر کینال،گریٹر تھل کینال (جی ٹی سی)، کچھی کینال کی تعمیر، رینی کینال کی تعمیر، تھر کینال کی تعمیر اور چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر بھی شامل ہے۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ دفاعی تنصیبات کی منتقلی کی لاگت کے تخمینے میں 19.5 ارب روپے کی اضافی رقم 211 ارب روپے کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا، حکومت پنجاب نے تجویز دی کہ یہ اضافی لاگت وفاقی حکومت کی ذمے ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے ارسا کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ روکنے کے لیے باضابطہ سمری بھی جمع کرا دی تھی، مزید کہا کہ سی سی آئی کے فیصلے کا ابھی انتظار ہے، لہٰذا یہ منصوبہ سی سی آئی کی منظوری سے مشروط ہونا چاہیے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کا مؤقف ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل سے پانی ذخیرہ کرنے کی موجودہ صلاحیت سے زیادہ اضافی پانی دستیاب ہوگا۔

اس منصوبے کے لیے پنجاب کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں سے رواں مالی سال کے دوران 42.3 ارب روپے درکار ہوں گے، اس کے بعد مالی سال 26-2025 میں 51 ارب روپے، 27-2026 میں 49 ارب روپے، 28-2027 میں 38 ارب روپے اور 29-2028 میں تقریباً 32 ارب روپے کی ضرورت ہوگی، لیکن اس میں دفاعی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے 19.5 ارب روپے کا مطالبہ شامل نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

 بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے

?️ 15 اکتوبر 2025 بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے  فلسطینی اسلامی جہاد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن پر سوال اٹھا دیا

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشری

یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

?️ 6 فروری 2026یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ یمن

پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

روس نے طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 13 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے

یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین

ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر

?️ 22 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا سائبر حملے

کیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے