پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو کمزور کرنا ہے اس لیے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا، مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ پیپلزپارٹی چاہ کیا رہی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر معافی تلافی کا معاملہ ہے تو سندھ حکومت کی طرف سے بہت معافیاں ادھار ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کس چیز کی معافی مانگیں؟ شروع بھی انہوں نے کیا تھا ، ختم کرنا بھی ان کے بس میں ہے، مریم نواز پنجاب کی بات نہ کریں تو پھر وہ وزیراعلیٰ کیوں ہیں؟سندھ والے ہر بات پر سندھ کارڈ کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے روز پریس کانفرنسں کی جارہی ہیں، روز گالیاں دی جارہی ہیں، اگر ان کو جواب نہ دیں تو کیا کریں؟ کیا ہمارے لوگ پریس کانفرنس نہیں کرسکتے ، سخت زبان استعمال نہیں کرسکتے، ہم سخت بات کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس  وقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا مسئلہ کیا ہے؟ سندھ کو پنجاب کے معاملات میں کیوں گھسنا ہے؟ شیری رحمان نے سینیٹ میں کہا کہ اتنی بڑی مصیبت آئی ہے ہمیں کام کرنے دیں، ہم بھی تو یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیں، آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ، ہم نے آپ کے مشورے پر جواب دے دیا، صوبائیت کارڈ تو ہر وقت سندھ کی طرف سے کھیلا جاتا ہے، سیلاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نےکہاں مدد کی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے سروے پر بہت سے سوالات اٹھے، یہ سروے غربت کے لیے ہے اور پنجاب میں سروے مختلف نوعیت کا ہورہا ہے، میں نے کہا تھا کہ بی آئی ایس پی کا سروے مختلف ہے، اس کی بنیاد پر پنجاب حکومت پر یلغار کی گئی ، یہ کہاں کی سیاست ہے، سیلاب متاثرین کے لیے سروے ہورہا ہے، 17 اکتوبر کو سیلاب متاثرین کو چیکس تقسیم کیے جائیں گے، ایک ماہ میں نقصانات کا سروے کراکر سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں میں بسانا ہمارا ٹاسک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو وزیرخارجہ تھے، انہوں نے وزیراعظم کے خلاف کیا کیا کہا ریکارڈ دیکھ لیں، جب انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاق کے خلاف سازش کررہی ہے تو مجھے یہ بات کرنا پڑی، بلاول بھٹو نے اچھے انداز میں پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، ہماری کوشش ہوتی ہے پیپلزپارٹی کو عزت دی جائے اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی عزت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی تھی، اچھا ہوتا کہ بلاول وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلاب کے معاملے پر مل کر کام کرتے، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم پنجاب میں بحرانوں پر قابو پارہی ہے، اس پرسیاست نہیں ہونی چاہئے، اپنے اپنے صوبوں میں اپنا اپنا کام کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:    جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند

ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ

?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا

صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید

?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر

ہم کینیڈا کی درآمدی پابندیوں کا جواب دیں گے: چین

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: اوٹاوا میں چین کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے

حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے

اسرائیلی فوج نے صیہونیوں کو غزہ سے نکالنے کی سفارش کر دی

?️ 13 مئی 2025پاک صحافت صیہونی آباد کاروں کے غزہ کی پٹی کے اطراف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے