پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سے غریب سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں کو معاف کرنے کی بات کروں گا۔

پنجاب کے شہر چینوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدرکا کہنا تھا کہ آج کل میں وزیراعلی پنجاب سے ملاقات متوقع ہے، جہاں سیلاب متاثرین کے کیمپ ہیں وہاں روزانہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے چنیوٹ میں بہت تباہی مچائی ،حکومت کے ساتھ مخیّر حضرات کو بھی آگے آکر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہوگی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور کسی صورت مشکل کی اِس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،اپنے طور پر روزانہ کی بنیاد پر سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہا ہوں اور مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غریب لوگوں کی بیٹیوں کے جہیز سیلابی ریلے میں بہہ گئے، میں خود دیہاتی ہوں سیلاب متاثرین دیہاتیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، اگر ڈیم بنے ہوتے تو پانی زحمت نہیں بلکہ رحمت ہوتا، ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات کر کے سیلاب زدگان کیلئے سندھ کی طرز پر مکانات بنائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل

پارٹی گرل کی ویڈیو دیکھ عامر خان بھی ہو گئے دیوانے

?️ 17 فروری 2021لندن{سچ خبریں} ”پارٹی گرل” کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا

?️ 3 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل

ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ

وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو

بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے