?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ہیڈ آفس میں آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے ڈیلر مارجن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالسمیع خان نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور انہیں سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات نے پیٹرولیم ڈیلرز میں بے چینی پیدا کردی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان توانائی کے شعبے کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنے، نظام کے مسائل کے حل اور ایک متوازن ماحولیاتی نظام کے قیام پر ہے جو نہ صرف صارفین کے مفادات کی حفاظت کرے بلکہ معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرے۔
اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ سے کمپنی کی کارکردگی، سپلائی چین کی مضبوطی اور آٹومیشن کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔
انہیں پی ایس او کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، کاروباری ماڈل کو متنوع کرنے اور خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹس میں مستقبل کی توسیع سے متعلق جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
مزید برآں، علی پرویز ملک کو پی ایس او کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی اور حکومت کی جانب سے کمپنی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر پیٹرولیم نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے
مارچ
11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا
ستمبر
سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی: مریم نواز
?️ 11 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
ہندوستان اور جمہوریت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور
اپریل
یمن پر حملے کے امریکی اغراض و مقاصد
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کے دعوے کے
اپریل
خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ
?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن نے سپر
مئی
اگر میرے ووٹ پر ڈاکا مارا تو ایسے پیچھا کروں گا وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
فروری
اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے: فواد چوہدری
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
دسمبر