?️
اسلا م آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ نے عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں، سابق وزیراعظم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں، انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو صورتوں میں بڑھ سکتا ہے، حکومت اجازت دے یا سپریم کورٹ، اس کے سوا کوئی مارچ نہیں آسکتا۔
گزشتہ روز وفاقی زیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مختلف ٹی وی پروگرامز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دل سے سمجھتا ہوں یہ آدمی ملک میں فتنہ پھیلا اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے ، اس لیے عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے ، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان میں سے کسی نے خودکشی یا خودکش حملہ کیا تو میں ذمہ دار ہوں گا ، یہ ایسا کچھ نہیں کریں گے ، یہ صرف بھڑکیں لگا رہے ہیں ، ریاست ان چیزوں سے بلیک میل نہیں ہوگی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے 25 مئی کو دارالحکومت پر دھاوا بول کر جرم کیا ہے، فوجداری مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں ، جو فوجداری مقدمات میں یہ لوگ ضمانتوں پر ہیں ان پر اپنا موقف رکھیں گے ، جب ان کی ضمانتیں منسوخ ہوں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ، عدالت کا ان کے کیسز سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان نے پورے ملک میں انتشار کی مہم شروع کی، عمران خان لشکر کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنا چاہتے تھے ، اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی حلف کی خلاف ورزی کی ، ملزم کو گرفتار کرنا ریڈ لائن کیسے ہوسکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتا تھا اس کے مقابلے کے لیے سامنے موجود ہیں اس لیے واپس گیا ، عمران خان ڈی چوک کی طرف بڑھنے کی پوزیشن میں ہوتے تو وہ آگے بڑھتے ، عمران خان کے خلاف ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے کس طرح منصوبہ بندی کی، اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی اس میں ہمیں کیا ثابت کرنا ہوگا؟۔ عمران خان نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔
مشہور خبریں۔
صہیونی تجزیہ کاروں کو اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر شک
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی کونسل کے سابق سربراہ جنرل آتھت گیورا ایلینڈ نے
نومبر
وزیر خارجہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے
جولائی
مسجد اقصیٰ میں آج کے واقعات پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
مئی
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
?️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور
مارچ
کیا اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو نہیں مارتا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب
اکتوبر
حکومت نے اپوزیش سے رابطہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی
مئی
پنجاب حکومت گندم خریداری پرکوئی فیصلہ نہ کرسکی، کسانوں نے کل تک کی ڈیدلائن دیدی
?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت گندم کی خریداری پر اب تک کوئی
اپریل
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق
?️ 11 جون 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں
جون