?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردی ہیں نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔
یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔ا
نکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی
ستمبر
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا
جولائی
بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے
جنوری
عسکریت پسندوں کی ’آمد‘ کے بعد وادی تیراہ میں خوف کا شکار کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور
?️ 13 ستمبر 2022وادی تیراہ: (سچ خبریں)مقامی حکام نے اصرار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا
ستمبر
غزہ کھنڈر بن چکا ہے: اقوام متحدہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی
جون
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
ستمبر
روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس
مارچ