پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ، پندرہ روز کے فرق سے دو مرتبہ کمی کے بعد 6، 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) موجودہ ٹیکس ریٹ اور گزشتہ 15 روز کی درآمدی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 6، 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔

اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ایکس ڈیپو قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر لی جارہی ہے۔

حکومت رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پہلے ہی پیٹرولیم لیوی کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پر ہدف سے 30 فیصد زیادہ آمدنی حاصل کر چکی ہے، اس لیے وہ پیٹرولیم لیوی میں معمولی ایڈجسٹمنٹ پر مطمئن ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ آمدنی کا ہدف 450 ارب روپے ہے جس میں سے پہلے چھ ماہ میں 275 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دو سال سے حکومت جی ایس ٹی کے بجائے پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کر رہی ہے، پیٹرولیم لیوی کی آمدنی وفاق کو ملتی ہے جبکہ جی ایس ٹی، ٹیکسز کے تقسیم کار پول میں جاتا ہے جس میں سے تقریباً 57 فیصد صوبے حاصل کرتے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل وہ دو مصنوعات ہیں جن کی بڑے پیمانے پر کھپت کی وجہ سے حکومت آمدنی کا بڑا حصہ حاصل کرتی ہے ملک میں پیٹرول کی ماہانہ فروخت اوسطاً 7 لاکھ ٹن کو چھو رہی ہے جبکہ ڈیزل کی ماہانہ کھپت 6 لاکھ ٹن ہےمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی ماہانہ فروخت عمومی طور پر بالترتیب 11 ہزار ٹن اور 2 ہزار ٹن ہے نئے طریقہ کار کے تحت حکومت ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران پر فرد جرم عائد

?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے

ٹرمپ کی دھواں دار واپسی:امریکی داخلی سیاست میں دو ماہ کے اندر متنازعہ اقدامات

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی نے امریکی داخلی

فلسطینی بہادر قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی خبر افسوسناک نہیں / انہوں نے دماغی جنگ میں اسرائیلی حکومت کو شکست دی:عطوان

?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے چار فلسطینی قیدیوں کی

غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک

مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی

?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز

ایوارڈز اور میڈیا میں عمیرہ احمد کے نام پر میری تصویر شیئر کی جارہی ہے، صوفیہ کاشف

?️ 30 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ناول نگار، لکھاری و بلاگر صوفیہ کاشف نے اس

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے پر بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے