?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی نہیں ہوئی، جس کے باعث یکم جنوری سے 15 جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے یکم جنوری سے پیٹرول اور مٹی کے تیل میں ایک روپے سے زائد کمی متوقع ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں سال 2023ء میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2023 میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باجود آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بنیں۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا، اس عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا، ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔ جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی، یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستاہوا۔
2023ء کے آغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی، سال 2023ء کے آغاز پر ایک ڈالر 226 روپے کا تھا جو دسمبر میں 282 روپے 53 پیسے کا ہوا تاہم اسی سال کے دوران ایک ڈالر 300 روپے سے اوپر بھی گیا۔


مشہور خبریں۔
واٹیکان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں
دسمبر
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن حکومت کے پاس اتنی طاقت
نومبر
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
کیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو
اگست
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
?️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد
اپریل
بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب
?️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ
فروری
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ
جون