?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے عوام اپوزیشن کے بیانہ نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ متحد کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے، انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان مدنیہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے، سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو برسوں لوٹنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، چور تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہو گئے، پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی، تبدیلی کا سفر جاری ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوچکا ہے کہ ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہوگیا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں، ضمنی الیکشن میں کامیابی دلوانے پر اہل سیالکوٹ اور پی پی 38 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صرف 12% صہیونی غزہ جنگ کے مقاصد سےمطمئن
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے صیہونی حکومت کے داخلی
جون
روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی
مارچ
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی
اکتوبر
کورونا:مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 29 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
برکس بینکنگ سسٹم کا ڈالر اور ورلڈ بینک کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جلد ہی
اکتوبر
صیہونی فوج کی دفاعی طاقت میں کمزوری؛ قابض حکومت کی تباہ کن کمی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ متعدد
نومبر
جفری اپسٹین کے اسکینڈل میں برطانوی سلطنتی خاندان پر بڑھتا ہوا دباؤ
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:جفری اپسٹین کے جنسی استحصال کے اسکینڈل کی وجہ سے برطانوی
اکتوبر
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار
اپریل