پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہئیے۔اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے،دونوں ممالک اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی وجہ کورونا وبا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو قرار دیا۔لی بی جیان نے پاکستان اور چین کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا مضبوط تعلق ہے،ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں پالیسی کی تبدیلی سے بھی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور یہی بات سی پیک منصوبوں میں بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

لی بی جیان نے کہا ہمیں سی پیک کی اہمیت کااندازہ ہے۔ہمارے سامنے کئی مسائل آ رہے ہیں لیکن ہمیں ان کا حل تلاش کرکے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے ملک میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں۔پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے۔

چین میں پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔چین کی کئی کاروباری شخصیات اپنا کاروبار دیگر ممالک میں منتقل کر رہی ہے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان ان کے لیے ایک اچھی جگہ ہے۔مستحکم پالیسی ہو گی تو یہاں بھی سرمایہ کار آئیں گے۔چین اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دنوں تائیوان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بہت بات کی جا رہی ہے۔لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، یہ وہی پرانا معاملہ ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت

مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

?️ 14 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر

تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں

امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک

ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں

لبنانی عوام کے بارے یورپی یونین کا عوام فریبانہ بیان

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے امریکی قیادت

سعودی عرب آٹھ سال بعد انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر کیوں ؟

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: بحران کے ساتویں سال میں یمن میں جاری جنگ موجودہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے