?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روکا تھا، حراست میں لیے جانے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے بحث وتکرار کی۔
جس پر پولیس نے مجموعی طور 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیے جن میں عمران خان کی بہنوں، قاسم زمان خان، احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ دکھائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے، پولیس نے تمام رہنماؤں کو حراست میں لے کر قیدی وین میں بٹھا دیا۔
’عمران خان جو نام دیتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا‘
عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹرسائیکل پر مختلف گاوں سے ہوتے دوسرے ناکے پر پہنچا ہوں، یہ عدالت کلے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریاست کے اہلکار ہیں یہ کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کونسا آسمان زمین پر آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے پارٹی اور سیاست پر ہی بات کریں گے، بانی جو نام دیتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اسکے کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بنچ کے فیصلے آئے، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی شناخت ہے اگر ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لیکر تشویش تو ہے، سلمان اکرم راجا جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی باقی لوگوں کو دی جاتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔
اس سے قبل، 8 اپریل کو بھی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا تھا جس پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا تھا۔
بعد ازاں،گورکھپور ناکہ پر احتجاج کرنے پر عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو تحویل میں لے لیا گیا تھا، البتہ کچھ ہی دیر بعد تمام رہنماؤں کو رہا کردیا گیا تھا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے
مئی
مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں
فروری
وزیراعلیٰ سندھ کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
?️ 6 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
جون
امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے
اگست
داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے
جولائی
بلیک باکس کا استعمال کرتے ہوئے علاقائی ممالک کے خلاف امریکہ کا منصوبہ
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی نمائندے مختار الموسوی نے زور دے کر کہا کہ
ستمبر
امریکہ کا مطلب ہتھیار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے
جون
یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی، مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
?️ 20 جولائی 2021قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی
جولائی