پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، ہر شہری کو سر کہا جائے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کے لیے 3 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں تھانوں کے باہر شکایات کے ازالے کے لیے پینک بٹن نصب کرنے، انوسٹی گیشن کی ویڈیو و آڈیو ریکارڈنگ اور ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے جبکہ ہر تھانے کے 10 اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کیے جائیں گے، گمشدہ شناختی کارڈ اور کاغذات کی ایف آئی آر بھی آن لائن درج ہوسکے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو ‘سر’ کہہ کر مخاطب کیا جائے اور ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم کیا جائے، چھوٹی شکایات 2 سے 3 گھنٹوں میں حل کرنے، افسران کو عوامی فیڈ بیک لینے اور ٹریفک کو لین میں چلانے کی بھی ہدایت دی گئی، ٹریفک پولیس ون ایپ اور سیف سٹی مانیٹرنگ ایپ کا آغاز بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مجموعی جرائم میں 48 فیصد اور بڑے جرائم میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ 80 منٹ کے رسپانس ٹائم سے منفی فیڈ بیک کم ہوا، ہر سال ایک کروڑ 68 لاکھ افراد تھانوں کا رخ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہئے، عوام کو نہیں، بچوں اور خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوام سے زیادہ کوئی وی آئی پی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب تمام ڈی پی اوز کے ساتھ آن لائن میٹنگ کریں، ہمارے ملک میں پولیس عوام کو اوئے کہہ کربلاتی ہے، دوسرے ممالک میں عوام کو سر کہہ کر بلایا جاتا ہے، جو ہوگیا سو ہوگیا، اب جو کرپشن یا رشوت لے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، اپنی غلطی کو چھپانے سے ہم غلطیوں کو درست نہیں کرسکتے۔

مشہور خبریں۔

ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے

ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے: وزیر خارجہ

?️ 15 اگست 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

 آرمی چیف کا افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

?️ 18 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن افغانستان

سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے

دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی نیٹ ورک نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا زیادہ

مافیا طرز کی سفارت کاری

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے

کیا آئندہ امریکی صدر ٹرمپ ہوں گے؟

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں اس پارٹی کے حتمی امیدوار کے

فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے