?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں‘ پروگرام کے تحت ایک سے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیں گے‘ اس حوالے سے سب رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں ، پروگرام کے تحت ایک سے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیں گے ، اس حوالے سے سب رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات ہیں سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑنا ، اس لیے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو اسکل اسکالرشپ دی گئی ، 11ہزار خاندانوں کو تیسرے حصے میں اسکالرشپ دی گئی ، اس کے علاوہ سندھ کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں جب کہ وفاقی حکومت تاجروں کی بھی مدد کرے گی۔
ادھر حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے30 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کردیا گیا ، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سب سے زیادہ روزگار لاہور، بہاولپور اور ملتان کے نوجوانوں نے حاصل کیا، 83 فیصد مرد اور 17 فیصد خواتین کو قرض دیا گیا ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے پاکستان کی جاب مارکیٹ میں 30 ہزار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی تقسیم سے متعلق تمام تر تفصیلات پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ پبلک کی جائیگی تاکہ تازہ اعداوشمار اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سیاحت، تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت سمیت کھانے پینے اور بیوٹی سروسز کے شعبوں میں کامیاب کاروبار کیلئے 25 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات منظور کئے گئے جب کہ سب سے زیادہ روزگار لاہور، بہاولپور اور ملتان کے نوجوانوں نے حاصل کیا، 83 فیصد مرد اور 17 فیصد خواتین کو قرض دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹر کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر اور جنگجو شخصیت لنڈسی گراہم نے سعودی
مئی
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی
فروری
حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
فروری
کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد
دسمبر
ایران امریکہ کے ساتھ اطلاعاتی جنگ میں پیشرفت کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہےکہ ایران (دہشت گرد حکومت)
مئی
امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ
اکتوبر
حماس کی جانب سے دوسرے مرحلے کی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا اعلان
?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک ذمہ دار عہدیدار،
اگست