پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا

وزیر اعظم عمران خان

?️

مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قومیں اس وقت بنتی ہیں جب ان کا کوئی نظریہ ہو، ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور آپ کی آواز اٹھاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے، ہم آپ پر فخر کرتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں، اس سال کے آخر تک آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں10 لاکھ روپےتک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عام لوگوں کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئےہیں، پہلی بار بینک تنخواہ دار لوگوں کو سستے قرضے دیں گے، ہم کامیاب پاکستان پروگرام شروع کررہےہیں، کامیاب پاکستان کے تحت غریب اور کمزور طبقے کو بغیر سود کے قرضہ دیا جائیگا، شہروں میں غریب طبقے کو دکان کے لئے بغیر سود قرض دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان وہ ماڈل ہے جو نچلے طبقے کو اٹھائے گا، ٹیکنیکل تعلیم دی جائیگی جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

دوسری جانب عران خان کا کہناتھا کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی، سارے بڑے بڑے ڈاکو صرف ایک چیز مانگ رہے ہیں کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو وہ چاہ رہے ہیں جو ہمیشہ پاکستان میں ہوا، آج بھی پاکستان کی جیلوں میں صرف غریب لوگ ہوتے ہیں، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا، ہم اپنے ملک کےمستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس ملک میں انصاف کا نظام ہے، قانون کی بالادستی ہے وہ کامیاب ہے، جس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، قانون کی بالا دستی نہیں اس ملک میں غربت ہے، بدقسمتی سے اب تک ہم لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہے ہیں، کبھی ہم نے اپنےپاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ اب جو پاکستان بننے جارہا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلائے گا بلکہ غریب ممالک کو قرضے دے گا، ساری مسلمان دنیا کشمیریوں کی طرف دیکھ رہی ہے، اچھا وقت آپ کے سامنے آرہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور آپ کی آواز اٹھاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے، ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے اور قوم ایک نظریے سے بنتی ہے، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ بھارت میں تمام اقلیتوں کیلئےخطرہ ہے، آر ایس ایس کا نظریہ بھارت کے لئے بھی خطرہ ہے جبکہ مودی نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کے لوگوں پر مزید ظلم شروع کیا، دنیا سمجھ رہی تھی کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گھٹنے ٹیک دیں گے مگر انکا جذبہ ایمانی تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جس جماعت کے لیڈر کا بزنس، جائیدادیں باہر ہوں وہ آپ کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا، اگر میرا پیسا باہر ہو جائیدادیں باہر ہوں تو کبھی بھی امریکا کو نہیں بالکل نہیں کہہ سکتا، وہ آپکا لیڈر ہو ہی نہیں سکتا جس کا بزنس، کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ لا الہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے کمزور قوم کو عظیم قوم بنا دیتا ہے، مدینے کے لوگ غریب تھے مگر خود دار تھےکسی کے سامنے جھکتے نہیں تھے، یہ پاکستان جو بننے جارہا ہے یہ دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومتی فوج اور حریدی علما کے درمیان جھڑپیں

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ

دنیا تاریخ کے سب سے بڑے تیل بحران کی طرف بڑھ رہی ہے

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی

ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں اس سال ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک

حزب اللہ اورع اسرائیل کی شروع

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں

انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی

جلاؤ گھیراؤ کیس: اسپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا

?️ 1 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے