?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ابتدائی حد بندی کے تحت گزشتہ سال پنجاب میں بنائے گئے 5 اضلاع کو پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستیں ملیں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان اضلاع میں کوٹ ادو، تونسہ، وزیرآباد، تلہ گنگ اور مری شامل ہیں، جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں گی۔
اس ضلع کے حصے میں آنے والی قومی اسمبلی کی دو نشستیں این اے 179 اور این اے 180 ہیں جب کہ اس میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 276، پی پی 277 اور پی پی 278 ہوں گے۔
وزیرآباد اور تونسہ کے اضلاع کو ایک ایک قومی اور دو، دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں گی، وزیرآباد میں حلقہ این اے 66، پی پی 35 اور پی پی 36 جب کہ تونسہ میں این اے 183، پی پی 284 اور پی پی 285 ہوں گے۔
چکوال سے بننے والا ضلع تلہ گنگ الگ سے کوئی قومی اسمبلی کی سیٹ حاصل نہیں کرے گا، وہ چکوال کے ساتھ ایک نشست شیئر کرے گا، این اے 59 اب تلہ گنگ چکوال کہلائے گا، اس سے قبل چکوال میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں، اب اس میں قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی، تاہم تلہ گنگ کو ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 23 ملے گی، پی پی 22 چکوال،تلہ گنگ کہلائے گی۔
اسی طرح مری میں آزادانہ طور پر قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ہوگی، این اے 51 راولپنڈی-مری ہوگی جس میں پورا ضلع مری شامل ہو گا، مری میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 6 ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد چار سے کم ہو کر تین ہوگئی جب کہ پنجاب اسمبلی کی نشستیں 8 سے کم ہو کر 6 رہ گئیں، مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں کم ہوگئیں جب کہ صوبائی اسمبلی میں اس کی نشستوں کی تعداد چھ سے کم ہو کر چار ہو جائے گی، ضلع میں پنجاب اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 12 سے کم ہو کر 8 رہ جائے گی۔
گوجرانوالہ میں 6 جب کہ حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست تھی، اب دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر پانچ سیٹیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں کم ہوگئیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی اس
جنوری
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی رسوائی
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: ایس آر ایف سوئٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
اپریل
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو ڈی لسٹ کردیا
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بینچ کی عدم
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ کا جولانی کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر بات چیت کے لیے اہم اجلاس
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیر اعظم بنجمن نیتن
ستمبر
اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو معافی نہیں ملے گی، چیئرمین ایف بی آر
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)
جولائی
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اکتوبر
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
جنوری