پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کو پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے لیے 21 اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا جس میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ ​​عثمان بزدار کی کابینہ کے کچھ قابل ذکر افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو علی الصبح اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات میں عمران خان کی جانب سے فائنل کیے گئے نام وزیر اعلیٰ کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کے حوالے کیے گئے، کابینہ کے ارکان (کل) ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے۔

مونس الٰہی کو پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی فہرست موصول ہوئی اور انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پہلے ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کو دے چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے، عمران خان نے انہیں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمنٹرینز کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

مونس الٰہی نے ٹوئٹ کی کہ میں نے آج عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے، انہوں نے دل بڑا کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مسلم لیگ-ق کے اراکین کو جگہ دینے کی بات کی۔

معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے محسن لغاری کو فنانس پورٹ فولیو کی پیشکش کر دی ہے، محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کو کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے، خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت، راجا یاسر ہمایوں کو اعلیٰ تعلیم اور آئی ٹی جبکہ مراد راس وزیر کو اسکول ایجوکیشن کا وزیر برقرار رکھا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور قانون راجا بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا قلمدان دیا گیا ہے، آصف نکئی کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جبکہ علی ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کا شعبہ دیا گیا ہے۔

تیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کا قلمدان، انصار نیازی (لیبر)، منیب چیمہ (ٹرانسپورٹ)، شہاب الدین سحر (لائیو اسٹاک)، نوابزادہ منصور خان (ریونیو)، جہانیاں گردیزی (زراعت)، غضنفر عباس چھینہ (سوشل ویلفیئر)، لطیف نذر(مائنز اینڈ منرلز)، حسنینم دریشک (توانائی اور خوراک)، میاں محمود الرشید (لوکل گورنمنٹ)، میاں اسلم اقبال (ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز)، علی عباس شاہ (فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف) اور عمر چیمہ کو وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے کی 21 رکنی کابینہ کی فہرست میں سابق وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، سابق وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور سابق وزیر خواندگی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ اور دیگر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع

صہیونیوں کی غزہ کی جنگ میں ناکامی کے ڈراؤنے خواب سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ صیہونی

تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس

تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل 

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے

یوکرین کے پائلٹ یورپ کے تربیت یافتہ ہیں: پینٹاگون

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ باخموت

یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کا امریکہ کے نام اہم پیغام

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنےملک میں امریکی مداخلت

صیہونی حکومت منصوبہ بندی سے طبی عملے اور امدادی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے: غزہ ایمرجنسی کے سربراہ

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ ایمرجنسی و پری ہسپتال خدمات کے سربراہ فارس عفانہ نے

افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے