لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرناوزیراعظم عمران خان کے خواب کی تعبیرہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کی عوام سے کئے تما م وعدے پورے کررہے ہیں۔31مارچ تک لاہورسمیت پنجاب کے تمام خاندانوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ بانٹ دئیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اپنے بچوں کی کفالت کرنے والی بیوہ یامطلقہ خاتون کو بھی نیاپاکستان قومی صحت کارڈ دیاجائے گا۔ پنجاب میں خواجہ سراؤں کوبھی نیا پاکستان قومی صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تھیلیسمیاء بیماری کا شکار مریض بھی نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اپنا علاج بالکل مفت کرواسکیں گے۔عوام کی سہولت اور رہنمائی کی خاطرمحکمہ صحت کی جانب سے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ موبائل ایپلی کیشن کامیابی سمیٹ رہی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ موبائل ایپلی کیشن پراب تک پنجاب کے دس لاکھ سے زائد افرادکا اندارج ہوچکاہے۔
پنجاب میں یتیم اور مسکین بچوں کا ڈیٹا اکٹھاکیا جارہا ہے۔ پنجاب کی عوام کو ریاست مدینہ کے نظریہ کے تحت نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہترسہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے سڑکیں اور پل بنانے سے زیادہ عوام کی صحت زیادہ عزیزہے۔ کوروناوائرس نے پوری دنیامیں تباہی مچارکھی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے باقی دنیاکی نسبت پاکستان کو کم متاثرکیاہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کوبرقراررکھ کرکوروناسے بچاجاسکتاہے۔عوام کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلازمی لگوائیں۔ کورونا کی ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکرکے سمارٹ لاک ڈاؤنزیا لاک ڈاؤنزسے بچاجاسکتاہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مزید کہا کہ پنجا ب میں یتیم اور مسکین بچوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے کیلئے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ہرخاندان کا سربراہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کرنے کیلئے اپنا اندارج نادرامیں ضرورکروائے۔عوام نادرا میں پیدائش یا اموات کا ڈیٹا ضروردرج کروائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تمام ملازمین ویکسینیٹ ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان اگلے تین سالوں کیلئے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کا بجٹ دے چکی ہے۔ انشاء اللہ عوام اگلی بار بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو منتخب کرے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کی عوام سے کوروناسے بچاؤ کیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکی اپیل کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوخراج تحسین پیش کیا۔