?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب روپے کے واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا. وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے.
وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے شیئربھی نہیں دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں، 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹر کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں، مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتیں دینا چاہتے ہیں،وفاق واجبات روک کر حائل ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے، جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈرات میں بدل جائے۔


مشہور خبریں۔
سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
?️ 24 جون 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام
جون
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے
فروری
سوڈان میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ فاشر
نومبر
میانمار فوج کی وحشیانہ کاروائی، 7 سالہ بچی کو گولی مار کر ہلاک کردیا
?️ 24 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ
مارچ
سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان
?️ 26 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
فروری
قیدیوں کی رہائی آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ممکن
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:اس صہیونی اہلکار نے، جس کا مقام اور نام ظاہر نہیں
نومبر
غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے
دسمبر
فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک
نومبر