?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز سے حاصل ڈیٹا سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پیٹرن معلوم ہو سکتا ہے، ان پیٹرنز سے پالیسی سازوں کو اہلکاروں کی ٹریننگ اور پالیسی بنانے میں مدد ملے گی، ویڈیو کے تجزیے سے حکام نظام میں موجود مسائل سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں، سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں منشیات کے کیسز میں ویڈیو گرافی کی اہمیت پر زور دیا ہے، ڈی جی اے این ایف نے منشیات کی ریڈ کیلئے ویڈیو گرافی کے ایس او پیز جاری کر رکھے ہیں، پنجاب پولیس کا بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میںمزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر پہننے والے کیمرے مہیا کرے، ان کیمروں سے بننے والی ویڈیو کے استعمال کے ایس او پیز بنائے جائیں، پولیس ٹیم کا رہنما ہر آپریشن پر یقینی بنائے کہ آپریشن کی فوٹیج بنائی گئی ہے، اگر ویڈیو ریکارڈ نہ ہو پائے تو کیس ڈائری میں اس کا درج ہونا ضروری ہے، جن جگہوں پر سیف سٹی کیمرے موجود ہیں تفتیشی افسر ان کی فوٹیج کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں پولیس کوباڈی کیمرے اور ڈیش بورڈکیمرے فراہم کئے جائیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فوجداری میں جھوٹی شکایت کی بھرمار ہے، اس کی روک تھام کیلئے ریفارمز اور شفافیت کو بڑھانا ہوگا، ویڈیو گرافی منشیات کے جھوٹے کیسز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے، پولیس اورمنشیات کے ملزمان کے درمیان انٹرایکشن میں ویڈیوگرافی سے جھوٹے کیسوں سے بچاجاسکتاہے۔


مشہور خبریں۔
شام کی 96% شامی غربت کی لکیر سے نیچے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شامی نیشنل کوئلیشن کے رکن اور صدر بشار الاسد کی حکومت
نومبر
عراق کو شام میں دہشتگرد گروہوں کی واپسی پر تشویش
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شام اور غزہ کی صورتحال
دسمبر
صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
جون
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے
اگست
بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ صاحبہ کے مطابق انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر
جون
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
کیا جنگ بندی کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی؟
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے جنگی وزیر یوف گیلنٹ نے جمعرات کی شام
نومبر