?️
لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو ڈبو دیا ہے جس سےخریف کی فصلیں اور بالخصوص کپاس شدید متاثر ہوئی ہے، اس صورتحال نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 2 ہزار دیہات ڈوب گئے جبکہ تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار افراد اور 5 لاکھ 16 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، سیٹلائٹ امیجری کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 3 ہزار 661 مربع کلومیٹر (یعنی تقریباً 4.7 فیصد) رقبہ زیرِ آب ہے۔
کسان بورڈ پاکستان کے اختر فاروق میو نے دعویٰ کیا کہ کسانوں کو کپاس، چاول، تل، مکئی اور چارہ جات کی تباہی کی وجہ سے 536 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کئی شہروں میں سبزیوں اور دیگر جلد خراب ہونے والی اجناس کی قلت پیدا ہوگئی ہے جو آئندہ خوراک کے بحران میں بدل سکتی ہے۔
چاول کی فصل کے نقصان کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں چاول کی 60 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے، لیکن برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ باسمتی کے علاقے زیادہ متاثر نہیں ہوئے، صرف سیالکوٹ کا علاقہ پسرور متاثر ہوا ہے۔
ان کے مطابق دریائے ستلج کے کنارے نان باسمتی فصل زیادہ تر جولائی و اگست میں کاٹی جا چکی تھی، صرف کچھ ہائبرڈ اقسام کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب سے چارے کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے جس سے لائیو اسٹاک انڈسٹری خطرے میں ہے، حالانکہ یہی شعبہ قومی جی ڈی پی میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ غلے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی چاول عالمی منڈی میں مسابقت کھو سکتا ہے، کپاس کی فصل کی تباہی بھی تشویشناک ہے کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی برآمدات کا نصف سے زیادہ حصہ ہے۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی فصل شدید دباؤ میں ہے، پنجاب اور سندھ کے بڑے کپاس پیدا کرنے والے علاقے بہاولنگر، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان یا تو زیرِ آب ہیں یا مزید بارشوں کے خطرے سے دوچار ہیں، کپاس کی کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں اور ملیں بند ہو چکی ہیں، اس کے علاوہ بعض کپاس کی اقسام کو وائرس کا بھی سامنا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی تقریباً 35 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے جبکہ صوبے کے سب سے بڑے کاٹن پروڈیوسنگ ضلع بہاولنگر میں یہ نقصان 40 سے 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
پہلگام فالز فلیگ؛ عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام فالز فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام
مئی
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی
(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
فروری
دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی
ستمبر
بیرسٹر سیف کا وزیر قانون پر الزام
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن
اگست
سر کریک سے جیوانی تک اپنی بحری حدود کے ہر اِنچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف
?️ 26 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید
اکتوبر
پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد ہو گئی
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے خزانہ ڈویژن کی جانب سے
نومبر