پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار مایوسی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے 3 مہینے مہلت کے باوجود قانون سازی نہ کرنے پر صوبائی حکومت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہو جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی معیاد 2021 میں ختم ہوگئی تھی، سابقہ ادوار میں 5 مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔

مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن 3 دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے، الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی 2 دفعہ کرچکا ہے اور اب چھٹی مرتبہ قانون سازی پر کام جاری ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کئی مرتبہ پنجاب گورنمنٹ کو مراسلہ جات تحریر کر چکا ہے اور اس حوالے سے متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں قانون سازی اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔

سیکریٹری نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اس کیس کی سماعت 2 جون 2025 کو کی جس میں صوبہ پنجاب کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کے صوبائی وزیر اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈرافٹ لوکل گورنمنٹ قانون پر اسٹینڈنگ کمیٹی ریویو کر رہی ہے، مزید گورنمنٹ آف پنجاب بجٹ سیشن میں مصروف ہے لہذا گورنمنٹ کو 3 ماہ کا مزید وقت دیا جائے تاکہ قانون سازی مکمل کی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے آرڈر میں گورنمنٹ آف پنجاب کی درخواست پر 3 ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اب تک پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے قانون سازی سے متعلق کوئی پراگریس موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان الیکشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اس صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور صوبہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بنچ کرے گا۔

مشہور خبریں۔

نجکاری کیلئے منتخب 5 توانائی کمپنیوں کیلئے مالی مشیروں کا تقرر تاخیر کا شکار

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجکاری کے پہلے مرحلے کے

پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی

?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری

شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف

?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے

لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ

سینیٹ سے ریکوڈک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا ترمیمی بل منظور

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ریکوڈک کے تانبے اور سونے کی

وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں

?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے