?️
لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک
دسمبر
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
بائیڈن نجی محفلوں میں نیتن یاہو کو کس نام سے یاد کرتے ہیں؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی
فروری
پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج
?️ 20 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے
فروری
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا
ستمبر
سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے
ستمبر
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چھ سال قبل
ستمبر