?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی جب کہ ترجمان مقرر کیے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کے پاس صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا چارج بھی رہے گا تاہم وزارت اطلاعات و نشریات وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہی رہے گی۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ، فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی ، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
دوسری طرف معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں ، اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔
قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی ذمہ داری دینے کی خوشخبری سنائی گئی تھی ، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ وفاق میں لانے کے خواہشمند ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں کردار ادا کریں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبے میں سیاسی کردار ادا کریں ، ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔


مشہور خبریں۔
ٹیکس نہ دینے کی صورت میں جیل جانا ہوگا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
جون
اقوام متحدہ یمن کی حقیقی صورتحال کو چھپا رہی ہے:انصاراللہ
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے
نومبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی
پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے
نومبر
صیہونیوں کے خلاف 8 ماہ میں 7200 مزاحمتی کارروائیاں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخری
ستمبر
کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے
جون
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون