پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی، غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا، پنجاب میں لاؤڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی، پنجاب میں مذہب کا نام لے کر نفرت پھیلانے والوں کے لیے قانون کی رسی تنگ کر دی گئی۔

پنجاب میں 65 ہزار آئمہ کرام کے وظائف کے لئے صوبے بھر کی مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع کر دی گئی، آئمہ کرام کی وظائف کا اندراج شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبہ اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان کر دیا، سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے سپیشل یونٹس فعال کر دیئے گئے، صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب امن کا گہوارہ ہے، اسے انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں

وائٹ ہاؤس کا ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے مادورو کی درخواست کا جواب!

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی ہم

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر

سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا ردعمل

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جس نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

مشعال ملک کا یاسین ملک کی مسلسل بھوک ہڑتال ، گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

?️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور

ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے

بجٹ معاہدے میں ناکامی کے بعد امریکی حکومت بندش کا شکار

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ضروری قانون سازی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے