پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سوچتا ہوں پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے، لیکن کسی کو پتا ہی نہیں چل رہا، لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ ہوگیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے کاموں میں آپ اپنا نام نہیں بنانا چاہتے ، پچھلی حکومت تھوڑے سے کام کی بہت زیادہ پروجیکشن کرتی تھی، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے تعلیم کے اوپر کسی نے زور نہیں دیا، تعلیم کبھی ترجیح نہیں رہی، ہماری جس طرح کی جمہوریت رہی ہے، اس میں جو بھی پاور میں آتا تھا، وہ سوچتا تھا اگر میٹرو بنانی ہے تو وہ الیکشن جیتنے کیلئے پانچ سالوں میں بناتے، پانی پر سستی بجلی بن سکتی تھی لیکن ڈیم نہیں بنائے، ملٹری ڈکٹیٹرشپ نے 2بڑے ڈیم بنائے، مستقبل کا سوچ کر کبھی بجلی پیدا نہیں کی گئی، ہم نے اپنے جنگلات تباہ کردیے، اگر ہم 10ارب درخت نہ لگائیں تو ہم نوجوانوں کا مستقبل تباہ کریں گے۔

یکساں نصاب تعلیم حکومت کی بڑی کامیابی ہے،انگریزنے تھوڑے سے انگلش میڈیم سکول اس لیے بنائے تاکہ وہ ہندوستان میں ایسی کلاس بنائے جو ان کی طرح سوچے اور ان کے رویے بھی انگریز کی طرح ہوں، اس طرح کی کلاس بنائی، اس نظام کے تحت ہمیں کلچر اور دین سے دور کیا، جب ہم آزاد ہوئے تھے ہمیں اپنا تعلیم کا نظام درست کرنا چاہیے تھا، تاکہ قوم بنتی، ہم تین نظاموں میں بٹ گئے دینی مدارس، اردو اور انگلش میڈیم ، انگلش ،ہمارے ہاں ذہنی غلامی انگلش میڈیم نظام سے آئی،جو بھی ملک اوپر جارہے ہیں وہ ایک قوم بناتے ہیں، چین، فرانس جاپان میں کتنے تعلیمی نظام ہیں؟ہمیں انگریزکا طبقاتی نظام تیزی سے ختم کرنا ہوگا، اگر آج کسی نے پیسا بنانا ہے تو انگلش میڈیم سکول بنالیں، ہمارے ہاں تقریب میں تقریر انگلش میں کی جاتی ہے لیکن 80 فیصد لوگوں کو انگلش نہیں آتی۔

ہمارے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی تقریر انگریزی میں کی جاتی ہے، انگریزی پڑھیں لیکن اس کو علامت نہ بنائیں، یہ عوام کی توہین ہے، کبھی سنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں فرنچ یا چین میں انگلش بولنا شروع کردی جائے؟ انگریزی دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے بولی جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کرپشن روکنے کا بہترین طریقہ ہے، ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر صہیونی حملوں میں شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں اعلان کیا ہے

وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر کا بائیڈن کے بارے میں چونکا دینے والا بیان

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے امریکی صدر کی جسمانی حالت

سعودی ولی عہد انتہائی عقلمند ہیں:ٹرمپ   

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن

6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام

اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا

?️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ

بل کلنٹن کے ترجمان کا الزام، وائٹ ہاؤس نے سابق صدر کو قربانی بنا دیا

?️ 21 دسمبر 2025بل کلنٹن کے ترجمان کا الزام، وائٹ ہاؤس نے سابق صدر کو

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا یوم قدس کے موقع پر اہم خطاب، پوری دنیا سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کردیا

?️ 8 مئی 2021بیروت (سچ خبریں)  لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن

امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے