پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عید کی چھٹیوں پر کام جاری رکھنےکی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کی تعطیلات میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین اور میٹرو پولیٹن لاہور کے ملازمین کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے اور شہر میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے لاہور پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔چند روز قبل پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے عوام کو رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھرکی دکانوں میں سستا آٹا فراہم کریں گے، آٹے میں200 روپے بچت سے روزہ دار دودھ باقی اشیاء خرید لےگا، بے نظیر کارڈ، این ایف سی ایوارڈلائیں گے سی پیک پر اسپیڈی کام کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے

پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز

افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ

9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9

نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین 

?️ 6 نومبر 2025نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین اسرائیلی ذرائع

صہیونی حکومت کی جانب سے جنوب لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری 

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوب لبنان

 سوڈان میں جنگ فوری طور پر ختم کی جائے:مصر کا مطالبہ

?️ 18 اکتوبر 2025 سوڈان میں جنگ فوری طور پر ختم کی جائے:مصر کا مطالبہ مصر

کینیڈا میں مقامی بچوں کی مزید 66 اجتماعی قبروں کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا کے جنوب میں واقع صوبےبرٹش کولمبیا کے ایک مقامی قبیلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے