?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں بتایا گیا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر نواز شریف سے مشاورت پر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی، قرارداد میں میڈیا رپورٹس کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں مفرور زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے حساس قومی معاملات بشمول آرمی چیف کی تقررری پر مشاورت کی۔
پنجاب اسمبلی میں منظور قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے حلف نامے کے مطابق آئین حساس قومی معاملات پر وزیراعظم کو غیر متعلقہ شخص سے مشاورت کرنے سے روکتا ہے۔
قراداد میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود کئی مقدمات میں ملزم ہیں، امپورٹڈ حکومت نے آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے، لہذا وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔
صوبائی وزیرراجہ بشارت نے اسمبلی میں وزیراعظم کا آئینی حلف نامہ پڑھ کر سنایا، انہوں نے اعلان کیا کہ قرارداد کے علاوہ شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ملاقات لندن فلیٹ میں ایک مفرور شخص سے ہوئی جس کا ذکر پانامہ اسکینڈل میں تھا اور جائیداد کیس میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف ایک اور قرارداد منظور کرلی، جب کہ سرکاری ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر پر تقریر نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
قرارداد پیش کرنے والے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایوان ملک میں مذہب کارڈ کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو کوئی نقصان ہوا تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف ، مریم اورنگزیب اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ذمہ دار ہوں گے۔
تاہم قرارداد پیش کرنے کے دوران ایوان میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف ‘شرم کرو’ کے نعرے لگائے۔
دریں اثنا، اسپیکر سبطین خان نے ایوان کے 2 الگ الگ بجٹ اجلاس منعقد کرنے کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
ایک اجلاس اُس وقت کے اسپیکر پرویز الٰہی نے اسمبلی کی عمارت میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا اجلاس اُس وقت کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جون اور جولائی کے مہینےمیں قریبی سرکاری عمارت میں ہوا۔
کمیٹی میں راجہ بشارت اور مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
شامی دفاعی سسٹم کا لاذقیہ پر ہونے والے صیہونیوں کے حملے کا مقابلہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے صوبےلاذقیہ کی بندرگاہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے
دسمبر
مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست
ستمبر
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیف
مئی
محفوظ زون کی ترک صدر کی تجویز مضحکہ خیز:شام
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ میں اس ملک میں محفوظ زون کے
مئی
بھارتی ڈیموں سے پانی کی آمد، سیلاب کی شدت بڑھنے کا خطرہ
?️ 4 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت کے ڈیموں سے پانی کے مسلسل اخراج سے
ستمبر
قمر جاوید باجوہ کی جلد قرض کے لیے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کے
جولائی