پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دونوں اضلاع میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنڈی میں سید پور ولیج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 31 اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اُدھر لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثات میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے ایک گھر کو مکمل نقصان ایک کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ پشاور:بونیر ، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں نقصانات رپورٹ ہوئے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کو ایسا سبق دیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا:مہدی المشاط

?️ 29 اگست 2025صہیونیوں کو ایسا سبق دیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا:مہدی المشاط

جرمن وزیر خارجہ نے فوری طور پر بھرتی میں واپسی کا مطالبہ کیا

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئے خطرناک حالات کے پیش نظر جرمن وزیر خارجہ نے

کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے

جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں نمایاں کمی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی

صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے

ترکی اسرائیل کو دی جانے والی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنائے:عطوان

?️ 21 نومبر 2026سچ خبریں:علاقائی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اسرائیل کے خلاف رجب طیب

امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں

?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے