?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف لیں۔
اس سے قبل نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور گورنرکے وکیل بیرسٹر عامر جاوید کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلی سے حلف کی درخواست چیف جسٹس کو دے رکھی ہے، چیف جسٹس نے گزشتہ روز بھی درخواست پر سماعت کی تھی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو گورنر سے کمنٹس لیکر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج جمہوریت اور قانون کی فتح ہوئی ہے، اسد قیصر
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت اور قانون کی فتح ہوئی ہے، ہمارا صوبہ حالت جنگ میں ہے، ہمیں صوبے کو حالت جنگ سے نکالنےکےلیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی نئے دور کا آغاز کریں گے۔
قبل ازیں، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی حکومت چھیننے کی کوشش کرتا ہے تو ہر حد تک جائیں گے، ہم اپنا حق کسی کو آسانی سے نہیں چھوڑیں گے، آئینی اور قانونی جنگ لڑیں گے، ہم آئین قانون اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے قائد عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تاحال استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔
تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی نے گزشتہ روز سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا تھا تاہم اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تھااور وزیراعلیٰ کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جے یو آئی (ف) کی وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
دریں اثنا، جے یو آئی (ف) کی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد سماعت کریں گے۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لطف الرحمٰن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں وزیر اعلیٰ،خیبرپختونخواحکومت، گورنر، صوبائی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ابھی منظورنہیں ہوا، دوسرے وزیراعلیٰ کےلیےالیکشن ہوگیا، وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کےلیےالیکشن نہیں ہوسکتا، نئے وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی ہے۔


مشہور خبریں۔
وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی
?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا
مارچ
لبنان کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کی نئی حکمت عملی
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معارف اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے
فروری
اس سال حج غیر معمولی اور محفوظ ہوگا: سعودی عرب
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دو مقدس مقامات کے سربراہ عبدالرحمن السدیس نے
جون
کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ہفتے میں دو دن چھٹی کا اعلان
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت نے
اگست
طوفان الاقصی اور عرب صیہونی سمجھوتے کے مذاکرات کی خاک آلود میز
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بشمول ہزاروں بچوں کا قتل
نومبر
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب
?️ 15 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
وہ ہمارے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں یمنیوں کا سلامتی کونسل کو جواب
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صدارت
اپریل