?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ممکنہ اتحاد کے خوف سے پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے مطالبات منظور کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سنجیدہ بات چیت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
لاہور میں غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ایک آزاد جماعت ہے اور کسی سے بھی مشاورت کرنے کے لیے آزاد ہے۔
عمران خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ حکمران اتحاد پی ڈی ایم پرویز الٰہی کو اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے اور چیف منسٹر کے طور پر ان کا امیدوار بننے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات اور بات چیت جاری ہے جب کہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے پرویز الٰہی اگلے عام انتخابات میں اتحادی جماعت کے لیے بڑی تعداد میں نشستیں حاصل کرنے کے لیے جارحانہ رویہ دکھا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) نے ابتدائی طور پر نئے بنائے گئے گجرات ڈویژن، جنوبی پنجاب کے کچھ حصوں اور سیالکوٹ میں 25 سے 30 نشستوں کا مطالبہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے، واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی چیئرمین پر واضح کیا تھا کہ وہ صرف پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان پر مشتمل کمیٹی سے مذاکرات کریں گے۔
اگرچہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی سربراہ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا دستخط شدہ لیٹر دے چکے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ موجودہ سخت معاشی بحران کے درمیان فوجی اسٹیبلشمنٹ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنا چاہتیں۔
ذرائع نے کہا کہ پرویز الٰہی کے اس بیان سے اسٹیبلشمنٹ کے اس مؤقف کی واضح طور پر تردید اور نفی ہوتی کہ وہ غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں نگران سیٹ اپ قائم کرنا وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہاتھ میں ہوگا اور اس صورت میں پی ٹی آئی مکمل طور پر اس عمل سے باہر ہوجائے گی۔
سیاسی پیش رفت پر نظر رکھنے والے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا اگر پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز دونوں نگران سیٹ اپ پر متفق نہیں ہوتے ہیں تو گیند الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کورٹ میں جائے گی جس پر پی ٹی آئی مبینہ طور پر پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ دینے کا الزام عائد کرتی ہے جو پنجاب کے حکمران اتحاد کو اس کھیل سے باہر رکھے گا۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا پی ڈی ایم کے ساتھ پرویز الٰہی کے اتحاد کے خوف سے پی ٹی آئی مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے مطالبات منظور کرنے پر غور کر رہی ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سنجیدہ بات چیت شروع کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ بھی سوچ رہی ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال کے لیے ’معاشی ایمرجنسی‘ نافذ کر سکتی ہے جس سے انتخابات 2023 سے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں جب کہ انہوں نے ایک ملاقات کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تاکہ صاحب اختیارات لوگ اس صورتحال میں کوئی قابل عمل لائحہ عمل تیار کریں۔
صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے درمیان بیک ڈور چینل بات چیت کے بارے میں سوال پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں امید نہیں ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں قبل از وقت عام انتخابات کی تاریخ طے ہوسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم حکومت قبل از وقت عام انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔


مشہور خبریں۔
اگر عرب متحد نہ ہوئے تو غزہ کی تباہی دوسرے عرب دارالحکومتوں میں دہرائی جائے گی: حماس
?️ 15 اگست 2025سچ خبریں: تمام عرب سرزمین پر قبضے کے صہیونی منصوبے کے بارے
اگست
ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی
مارچ
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو حردیوں کو مطمئن کرنے کے لیے مصر نہیں گئے
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انتہا پسند مذہبی گروہوں کے قریبی عبرانی زبان کے
اکتوبر
قطر پر حملے میں حماس کے کوئی رہنما ہلاک نہیں ہوئے: صیہونی نیٹ ورک
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک ‘کان’ نے ایک فلسطینی ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
کیا شریف خاندان کا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہونے والا ہے؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے
اگست
انصار اللہ: دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنا غزہ کے لیے یمن کی حمایت جاری رکھنے کے دائرے میں ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سینئر لیڈروں میں سے ایک نصرالدین عامر
نومبر
پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی
?️ 1 اپریل 2021پشاور ( سچ خبریں) 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ٹک
اپریل
شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر
مارچ