پختون رہنماؤں کا اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو برداشت نہ کرنے کا دوٹوک عزم

?️

خیبرپختونخوا:(سچی خبریں)  خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر احتجاج کے لیے ملک بھر سے پختون رہنما سوات میں جمع ہوئے اور دوٹوک پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

پختون علاقوں خصوصاً مالاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن کا مطالبہ کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد سوات اولسی پسون (سوات پیپلز موومنٹ) اور سوات قومی جرگہ نے تحصیل بریکوٹ میں کیا تھا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین، رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی، سینیٹر مشتاق احمد خان، قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سلیم خان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مختار یوسفزئی، ایوب خان اشعری، عطا اللہ جان، ادریس باچا، آفتاب خان، زاہد خان، خوشحال کاکڑ، ڈاکٹر خالد محمود، شیر شاہ خان، عدالت خان، انجینئر شرافت علی، سید محمد علی شاہ اور دیگر شامل تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ سوات کے رہائشیوں کی جانب سے اپنے علاقے کے امن اور خوشحالی کے لیے احتجاج نے پوری دنیا میں پختونوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔

بلوچستان کے ایک رہائشی خوشحال کاکڑ نے کہا کہ تاریخ سوات میں جاری ریلیوں کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی کیونکہ انہوں نے نہ صرف ریاستی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ تمام مظلوم پختونوں کو بھی حوصلہ دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پختون اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو جائیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ملکی دفاع اور امن و امان پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن پختونوں کی جان و مال بدستور غیر محفوظ ہے، ہم قیامِ امن کا مطالبہ کرتے ہیں اور پختون سرزمین پر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، چیک پوسٹوں پر تذلیل اور تلاشی کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پختون اپنے بزرگوں اور اقدار کی تذلیل اور اپنی برادری کے افراد کے قتل کو برداشت نہیں کریں گے، رکن صوبائی اسمبلی علی وزیر پختونوں کے منتخب نمائندے ہیں لیکن ’ریاستی اداروں‘ نے ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا، اتوار کو بھی کھلنے والی عدالتوں نے 6 ماہ سے زیر حراست رکن قومی اسمبلی کے مقدمے کی سماعت نہیں کی۔

سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین نے کہا کہ تمام پختون پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں لیکن ریاست انہیں تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ پختون مظلوم ہیں لیکن ان کے احتجاج نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی کو اپنی جان یا وسائل چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’تمام پختون سمجھ چکے ہیں کہ ریاست پختونوں کو پسماندہ دیکھنا چاہتی ہے لیکن وہ اب متحد ہیں اور ان سے اپنے حقوق چھین لیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ تمام پختونوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہونا چاہیے، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ مارے جاتے رہیں گے اور انہیں پسماندہ رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے: برطانوی پولیس

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی رکن

مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

مغربی کنارے میں مزاحمت کو روکنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں:جہاد اسلامی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے قائدین میں سے ایک احمد

تحریر الشام کی اپنی شبیہہ بہتر بنانے کی ناکام کوشش

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے ایک رپورٹ میں تحریر الشام کے

اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے

جیسا ہم کہہ رہے ہیں ویسا کرؤ ورنہ پابندیاں لگا دیں گے؛فرانس کی لبنان کو دھمکی

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان کے دورے پر آئے فرانسیسی وزیر تجارت نے بیروت کے

بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار

?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں:   علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو بائیڈن کے دورہ

کینیڈا نے اپنے شہریوں سے مقبوضہ علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اس ملک کے شہریوں کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے