?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی تھری اے کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے یہ ادارہ نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرے گا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ذریعے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی استعداد میں بہتری لائی جائے، اور ترقیاتی منصوبوں کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی جانچنے (KPIs) کا حصہ بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنا رہے ہیں، جبکہ اجلاس میں خطے اور عالمی سطح پر مختلف ممالک میں رائج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈلز کا موازنہ پیش کیا گیا۔
اجلاس کو مجوزہ نئے نظام کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت پی تھری اے کی نگرانی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری ڈویژن کریں گے۔ علاوہ ازیں، وزیرِ اعظم نے نئے منظور شدہ نظام کے حوالے سے عملدرآمد پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت لبنان کے عوام کو کیوں مار رہی ہے؟لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنانی رکن اسمبلی نے صہیونی ریاست کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
اکتوبر
ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے
فروری
غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو قتل کر دینا چاہیے:صہیونی ٹی وی تجزیہ کار
?️ 27 اگست 2025غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو قتل کر دینا چاہیے:صہیونی ٹی
اگست
غزہ میں صیہونی جرائم نازی دور جیسے ہیں: کولمبیا کے صدر
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
جون
ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کیوں کھوکھلی ہیں؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب ایران کی 1979 میں کامیابی کے بعد سے، امریکہ
جون
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم
اگست
ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں
اپریل
مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج کا فیصلہ
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی
ستمبر