پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق کے بعد پاک – چین نیوی بحیرہ عرب میں ہفتے بھر جاری رہنے والی مشقیں کر رہی ہیں جبکہ بھارت اور امریکا نے سیکیورٹی تعاون کرنے کا عہد کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو چینی اور پاکستانی نیوی نے کراچی نیول بیس سے شمالی بحریہ عرب میں اس مشق کا آغاز کیا، جس میں اینٹی سبمرین آپریشن شامل ہے، یہ مشقیں 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

پیر کو پیپلز لیبریشن آرمی ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ اس مشق کے دوران پاکستان اور چین پہلی دفعہ مشترکہ سمندری گشت کریں گے۔

یہ مشقیں 7 سے 9 نومبر تک بحر ہند کے جنوب مشرق کنارے پر بحیرہ انڈمان میں روس اور میانمار کے درمیان ہونے والی مشقوں کے بعد کی جا رہی ہیں، جسے روس نے جدید تاریخ کی پہلی روس – میانمار بحری مشقیں قرار دیا، یہ اس سمندر میں روس کی موجودگی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے امریکا اپنے عالمی سلامتی کے مفادات میں شمار کرتا ہے۔

نیوز ایجنسی ’انٹرفیکس‘ نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا کہ روس کے 2 بڑے اینٹی سبمرین جہاز ایڈمرل ٹریبیوٹس اور ایڈمرل پینٹی لیف نے میانمار نیوی کی فریگیٹ اور ایک جنگی جہاز کارویٹ کے ساتھ مشق کی۔

چین اور پاکستان، روس اور میانمار کے مابین گہرے ہوتے سیکیورٹی تعلقات کے دباؤ کے پیش نظر امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن اور سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے 10 نومبر کو دہلی میں بھارتی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

نام نہاد ڈائیلاگ کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں بھارت اور امریکا نے یوکرین جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا مگر روس کا کوئی واضح ذکر نہیں کیا، انہوں نے ایک آزاد بحیرہ ہند اور بحیرہ اوقیانوس کے تحفظ کے عزم کا عہد کیا۔

نیو دہلی نے بہت احتیاط سے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ رکھا ہوا ہے، جس میں دفاعی تعاون بھی شامل ہے جبکہ واشنگٹن کے ساتھ بھی اس کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں چین کا تذکرہ بھی موجود نہیں جبکہ اس بات چیت سے قبل بھارتی حکومت کے ایک حکام نے کہا تھا کہ چین اہم فوکس پوائنٹس میں سے ایک ہوگا۔

ان مذاکرات کی محتاط نیویگیشن اس ہفتے سان فرانسسکو میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی انتہائی متوقع ملاقات سے پہلے سامنے آئی جہاں توقع ہے کہ واشنگٹن، بیجنگ کے ساتھ ملٹری سے ملٹری کے درمیان تعلقات دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے

?️ 20 اگست 2025ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے امریکی ویب

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی اوڑان جاری، ڈالر کی قیمت میں کمی

?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر

شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:   حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے

الحول کیمپ ایک ٹک ٹک ٹائم بم کی طرح ہے: عراقی اہلکار

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریم النوری، عراقی ڈپٹی وزیر برائے مہاجرت نے الحول کیمپ

امریکہ کو چین کی کس چیز پر زیادہ تشویش ہے؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ نے یہ

مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ

صدر مملکت کی سیاسی گرما گرمی کم کرنے کیلئے ایک بارپھر ثالثی کی پیشکش

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر

فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے