?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے، میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، مذاکرات میں پاکستان اور چین میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان،تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا، سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت،خودمختاری اور سلامتی پر اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گردپناہ گاہوں کو ختم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، چین کی قیادت کے ساتھ شانگلہ حملے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کررہی ہے، اگلے سال پاک چین مثالی دوستی کی 73ویں سالگرہ ہوگی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان،تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایم ایل ون،گوادربندرگارہ،کان کنی،آئی ٹی، توانائی،زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
پاکستانی وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے۔
وانگ ژی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو دورہ چین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے مجاہد کے اہلخانہ کی گرفتاری
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ
نومبر
اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا
?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی
جون
نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان
اپریل
بین الاقوامی قوانین نے روس کو آزمانے کے لیے مغرب کے ہاتھ پاؤں باندھے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے یوکرین میں روس کی فوجی
جنوری
انسانی اسمگلنگ میں 10 گنا اضافہ؛برگزیٹ کا نتیجہ
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک این جی او کی رپورٹ کا حوالہ
اکتوبر
شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا
?️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار
جون
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
اپریل
پشاور: رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ’بغاوت‘ کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
?️ 15 نومبر 2022پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بینچ نے بغاوت کے مقدمے
نومبر